اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے مستعفی

پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے مستعفی ہوگئے، سابق صدر نے استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن نے پرویز مشرف کا نام پارٹی صدارت سے ہٹانے کی ہدایت کر دی، نا اہلی کے باعث پرویز مشرف کی سربراہی پارٹی رجسٹریشن کی راہ میں رکاوٹ تھی، رجسٹریشن کیلئے پارٹی کے نئے سربراہ کا انتخاب کرنا ہو گا۔یاد رہے سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو وطن واپسی کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے پرویز مشرف کو کس بات کا تحفظ چاہیے، اتنا بڑا کمانڈو خوف کیسے کھا گیا، اتنا بڑا ملک ٹیک اوور کرتے وقت خوف نہیں آیا۔ عدالت نے باور کرایا کہ پرویز مشرف واپس نہ آئے تو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہونے دیں گے۔