اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنما آمنے سامنے آگئے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اس سے میرا کوئی مقابلہ نہیں، جو شخص گیم میں ہی نہیں اس سے کیا مقابلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا میں پاگل ہوں کیا جہانگرین ترین سے مقابلہ کروں گا، جو شخص الیکشن ہی نہیں لڑسکتا اسے سے کیسے مقابلہ کروں گا۔جہانگیر ترین نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے اپنے حلقے کے لوگوں کے تحفظات دور کریں جب کہ میں پی ٹی آئی میں بطور عام کارکن کام کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا، پارٹی کےساتھ ایسے ہی کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا۔