اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان کااگلی حکومت بنانے کااعلان

اسلام آباد(محمدجابر)چیئرمین تحریک انصاف کا میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا، عمران خان کاکہناتھاکہ اتوار کی شام میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم سے انتخابی مہم کا آغاز کروں گا، عمران خان نے کہاکہ میانوالی سے انتخابی مہم شروع کرنے کے پیچھے خاص مقصد ہےکیونکہ2002ءکےانتخابات میں میانوالی کے لوگوں نے مجھے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا رکن منتخب کیا، 2002ءمیں میانوالی کے عوام میرا ساتھ نہ دیتے تو شاید آج سیاست نہ کر رہا ہوتا،میانوالی کے نوجوانوں کی محنت کی بدولت تحریک انصاف آج الحمد اللہ ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے،اب میانوالی سے اس انتخابی مہم کا آغاز کررہا ہوں جس کے نتیجے میں انشاء اللہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی، تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو وہ ملک بنائے گی جس کیلئے قائد نے کوشش اور اقبال نے خواب دیکھا، تحریک انصاف پاکستان کے عظیم خواب کو انشاء اللہ شرمندہ تعبیر کرے گی،آپ سب خصوصاً میانوالی کی عوام کو اس تاریخی اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔