اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان کا بڑا ڈیم سوکھ گیا، صرف 10دن کا پانی رہ گیا بدترین صورتحال

کراچی کو پانی کی فراہمی کا اہم ذریعہ حب ڈیم سوکھنے گا ٗڈیم سے تقریباً 9 کروڑ گیلن پانی کی یومیہ کمی نے شہر کے بیشتر علاقوں میں شہریوں کو بوند بوند کو ترسادیا ہے۔شہر قائد کے بیشتر حصے کو کینجھر جھیل سے ملنے والا پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم واٹر بورڈ انتظامیہ کی نااہلی نے پانی کی تقسیم کو ایک سنگین مسئلہ بنادیا ۔دوسری جانب شہریوں کو پانی کی فراہمی کا متبادل انتظام بھی نہیں کیا جاسکا ٗایسے میں حب ڈیم بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے سوکھتا چلا جارہا ہے اور 24 ہزار ایکڑ سے زائدپر محیط ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب آگئی ہے۔ یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی دینے والا ڈیم اب بمشکل ایک کروڑ گیلن پانی یومیہ دے رہا ہے۔واٹر بورڈ حکام کی جانب سے کراچی کے ضلع غربی کو پانی کی کسی دوسرے ذریعے سے فراہمی میں ناکامی نے صورتحال کو مزید سنگین بنادیا ہے اور حال یہ ہے کہ دفاتر سے غائب اور موقف دینے سے گریز کرنے والے واٹر بورڈ حکام کو اب صرف بارشوں کا انتظار ہے ۔