اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نقل کی روک تھام کے لئے انٹرنیٹ سروس معطل

الجزائر اورعراق کی حکومت نے امتحانی پرچہ آؤٹ ہونے کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہو ئے پورے ملک میں انٹرنیٹ اورفیس بک سمیت تمام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ہی عارضی طور پر بند کر دیں ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الجزائرکی حکومت نے امتحانات کے دوران پرچوں کے سوالات انٹرنیٹ کے ذریعے لیک ہونے کی شکایات پر انٹرنیٹ سروسز کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی، جس کے باعث انٹرنیٹ کے صارفین فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹ تک رسائی دوران امتحانات بلاک کردی گئی ۔ ہفتہ کو الجزائرکی وزیرتعلیم نے باقاعدہ سرکاری ریڈیو پراعلان کیا کہ امتحانات کے دوران روزانہ صبح 2 گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی کیونکہ اس عرصے کے دوران ملک بھر میں طلباء کے امتحانات ہو رہے ہیں اسلئے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اورسوشل میڈیا تک رسائی منقطع رہے گی۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امتحانات میں ہرممکن حد تک نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا، گرچہ وہ اس اقدام سے خوش نہیں، لیکن امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے یہ اقدام نا گزیر تھا۔ اسی طرح عراق میں بھی امتحانی پرچے آوٹ ہونے کی شکایات پر ملک بھرمیں روزانہ 2گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی،عراق میں بھی یہ اقدام امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ہے۔