اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایتھوپیا کے وزیراعظم پر دستی بم سے حملے میں 2 افراد ہلاک

ادیس ابابا: ایتھوپیا کے وزیراعظم دستی بم کے حملے میں بال بال بچ گئے تاہم اس واقعے میں دو افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابئی احمد پر ایک بڑے جلسہ عام کے دوران دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم بال بال بچ گئے جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 13 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جلسہ گاہ میں حملے کے وقت ہزاروں لوگ موجود تھے اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے بھی بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔حکومتی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا دارالحکومت ادیس ابابا میں گزشتہ شب اس وقت ہوا جب وزیراعظم ہزاروں لوگوں سے ایک اسٹیڈیم میں خطاب کر رہے تھے اور خطاب ختم کرتے ہی اسٹیج سے نیچے اتر رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے گرنیڈ سے حملہ کردیا۔ نومنتخب وزیراعظم کو سیکیورٹی اہلکاروں نے حصار میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔دوسری جانب ایتھوپیا وزیراعظم ابئی احمد نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا ایسے عناصر کی جانب سے کیا گیا جو ایتھوپیا کو متحد نہیں دیکھنا چاہتے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے خلاف حکومت سے برسرپیکار ہیں ایسے عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔