اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عدالتی حکم پر خواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈز بننا شروع

خواجہ سراؤں کو شناخت ملنا شروع ہوگئی، عدالتی حکم پر نادرا نے خواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈز بنانا شروع کردیے۔خواجہ سراء ہمیشہ سے ہی معاشرے کا نظرانداز ہونے والا طبقہ رہے ہیں، انہیں درپیش دیگر مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ شناخت سے محرومی بھی رہا، اب عدالت کے حکم پر نادرا نے ان کے قومی شناختی کارڈز بنانا شروع کردیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں شناختی کارڈز بنانے کا عمل فاؤنٹین ہاؤس لاہور میں شروع کیا گیا، جہاں 75 سے زائد خواجہ سراء رجسٹرڈ ہیں۔ یہاں نادرا کی طرف سے بھیجی جانے والی وین نے شناختی کارڈز بنانے کا عمل شروع کیا تو خواجہ سراؤں کی خوشی دیدنی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے بعد یہ عمل صوبے کے دیگر شہروں میں بھی جلد شروع کردیا جائے گا۔