اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پاکستانی مینگو فیسٹیول 2018 کی تمام تیاریاں مکمل

کویت(محمدعرفان شفیق)کویت میں سالانہ 3روزہ پاکستانی مینگو فیسٹول 2018 کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، سفارتخانہ پاکستان کویت کی زیر سرپرستی پاکستان بزنس سنٹر کویت کے زیر اہتمام جمعیہ الزہرہ میں 28 جون تا 30 جون2018 مینگوفیسٹیول جاری رہے گا، مینگو فیسٹول کا افتتاح سفیر پاکستان غلام دستگیرکریں گے،پاکستان بزنس سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر کاپریس کانفرنس میں کہناتھاکہ چوتھے سالانہ مینگو فیسٹول 2018 کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں اور گزشتہ تینوں فیسٹول کی طرح اس مرتبہ بھی آم کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا اور کوشش کی جائیگی کہ آم کی رسد اور ترسیل میں کوئی کمی نہ آئے، تین روزہ مینگو فیسٹول کے بعد بھی عوام الناس کے لیے آم جمعیہ الزہرہ میں پورا سیزن دستیاب رہیں گے۔