اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ٹکٹ معاملہ۔۔متعدد امیدواروں کی تبدیلی کافیصلہ

اسلام آباد(محمدجابر)عمران خان کاقومی وصوبائی اسمبلی کے10 حلقوں کے امیدوار تبدیل کرنے کا فیصلہ، امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مؤقر قومی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کےدس امیدوارتبدیل کرنےکافیصلہ کرلیاہےجبکہ پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائےگی،عمران خان نےدوروز قبل بنی گالہ میں دھرنے میں بیٹھے ہوئے کارکنوں سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کرینگے اور اب ذرائع نےدعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے کارکنوں سے کئے گئے وعدے کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم پرنظرثانی کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹس پر بعد میں قومی و صوبائی ا سمبلی کے دس امیدوار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آج تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے سلسلے میں میانوالی میں افتتاحی جلسے سے قبل عمران خان نظر ثانی شدہ فہرست کو حتمی شکل دیکر بنی گالہ سے میانوالی کیلئے روانہ ہونگے۔