اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سیالکوٹ: فوم فیکٹری آتشزدگی، آگ لگنے کی وجہ سامنے آگئی

سیالکوٹ(ظہیرالدین بابرڈھلو)فوم فیکٹری میں اچانک آگ بھڑکنےسےبھاری مالیت کاسامان جل کرخاکسترہوگیا، آگ بجھاتے ہوئے 5افرادزخمی ہوگئے، بتایاگیاہے کہ گھوئینکی سٹاپ کے قریب یونس گروپ فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی ، ریسکیو1122سیالکوٹ کے اہلکاروں نےڈیڑھ گھنٹےکی محنت کےبعد آگ پر قابو پایا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد اور ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال بھی موقع پر پہنچ گئے اورریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے،فیکٹری مالک سلیم کے مطابق ریسکیواہلکاروں نے آگ پر بروقت قابو پا کر بڑے نقصان سے بچا لیا ہے، انہوں نے بتایاکہ خام و تیار مال، کپڑا ،فوم اور پلاسٹک وغیرہ جل کر خاکستر ہو گیاہے، شیشے کے ٹکڑے ہاتھوں اور پائوں میں لگنے سے زخمی ہونے والوں 18سالہ زبیر،31سالہ عدنان،24سالہ ارسالان،15سالہ حسیب اورلیڈ فائر ریسکیور 29سالہ ندیم اخترکو موقع پر ہی طبی امداد بھی دی گئی۔