اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ جاتی امرا رائے ونڈ میں نظر بند

لاہور میں انتظامیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کو غیر علانیہ ان کی رہائش گاہ جاتی امرا رائے ونڈ میں نظر بند کر دیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد مہدی کی جانب سے واٹس ایپ پر بھیجے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کو غیر علانیہ ان کی رہائش گاہ جاتی امرا رائے ونڈ میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور انھیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔