اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

آئرش پارلیمنٹ نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل منظور کرلیا

آئرلینڈ کی سینٹ میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیرقانونی کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل منظور کرلیا گیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کے بل پر رواں سال جنوری میں رائے شماری کا فیصلہ کیا تھا تاہم آئرش حکومت اورپارلیمنٹ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت حکومت نے بل کی منظوری سے قبل اسرائیلی ریاست پر دباؤ ڈالنے کا یقین دلایا تھا۔ تاہم آئرش حکومت غرب اردن میں یہودی کالونیوں کے کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی روک تھام کے حوالے سے کوئی موثر اقدام نہیں کرسکی۔اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے آزاد ارکان نے بائیکاٹ کی عالمی تحریک ’بی ڈی ایس‘ سے متاثر ہو کراسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل پیش کیا ہے۔