اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کویتی گورنرنے پاکستانی نوجوانوں کوتعریفی اسنادسے نوازا

کویت(محمد عرفان شفیق)کویت محافظہ العاصمہ کےگورنرلیفٹیننٹ جنرل ثابت المھنا نے کہا کہ کویت کے نوجوانان بہترین شہری ہونے کی خود اپنی مثال آپ ہیں، جس میں دوسروں کی خدمت کا بے لوث جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے، یہ بات انہوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینےمیں افطار کے اوقات میں ذمہ داریاں نبھانے والے وفد کے اعزاز میں تقسیم اسناد کے موقع پر کہی، تقریب میں کویتی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی نوجوانوں کو بھی تعریفی اسناد سے نوازاگیا، گورنر العاصمہ نے نوجوانان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ہماری حتی الوسع یہی کوشش ہوتی ہے کہ نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں اور انشا اللہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ملکر ملک کویت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اس موقع پر شریک نوجوانوں نے مسرت کا اظہار کیا پاکستانی نوجوانوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کویت ہمارا دوسرا گھر ہے ۔