اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,943FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لائن لگ گئی، پنجاب میں پی ٹی آئی کے پاس کتنی نشستیں؟

اسلام آباد(محمدجابر)پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کےنمبر154ہو گئےجس کے باعث حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نمبر 154ہو گئے ہیں اور وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہےرپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ اب تک 23 آزاد امیدوار شامل ہوچکے ہیں جن میں پی پی 7 سے راجا صغیر احمد، پی پی 46 سے سید سعید الحسن، پی پی 97 سے محمد اجمل چیمہ، امیر محمد خان پی پی89 ، سعید اکبر خان پی پی 90، خاورشاہ پی پی 203، محمدعمرفاروق پی پی 106،فیصل حیات پی پی125،حسین جہانیاں گردیزی پی پی 204 ، شیخ سلمان نعیم پی پی 217 ، فدا حسین پی پی 237 ، شوکت لالیکا پی پی 238 ، سردار عبدالحئی دستی پی پی 270 ، باسط بخاری پی پی 272 ، خرم لغاری پی پی 275 ، طاہر محمود رندھاوا پی پی 282 ، سید رفاقت علی گیلانی پی پی 284 ، محمد حنیف پتافی پی پی 289 ، تیمورلالی پی پی 93 ، رائے تیمور بھٹی پی پی 124 اور مہر اسلم بھروانہ پی پی 127 شامل ہیں، جبکہ پی پی 83 خوشاب سے آزاد امیدوار غلام رسول سنگا بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئےہیں اورق لیگ کے 8ایم پی ایز کی بھی پی ٹی آئی کو حمایت حاصل ہے دوسری جانب آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کو ملنے والی مخصوص نشستوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا اور ممکنہ طور پر اس کی 371 کے ایوان میں 192 سےزائدنشستیں ہوجائیں گی،واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مدمقابل ہیں اور اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کی جانب سے توڑ جوڑ کا سلسلہ جاری ہے، عمران خان نے جہانگیر خان ترین، علیم خان، چوہدری سرور اور محمود الرشید کو نمبر گیمز کے سلسلے میں اہم ذمہ داریاں سونپ رکھی ہیں اور وہ اس حوالے سے ہم خیال جماعتوں اور آزادامیدواروں سے بات چیت کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے ایک وفد نے بلوچستان میں بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے اور بلوچستان میں حکومت سازی کے کےحوالے سے بھی ان کی حمایت اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔