اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

باہمت شخص نے 40 برس تک مسلسل درخت لگا کرجزیرے کو تبدیل کردیا

ایک باہمت شخص نے دن رات شجرکاری کے بعد بھارت کے سب سے بڑے دریائی جزیرے کو نہ صرف زمینی بریدگی سے بچالیا ہے بلکہ اس نے 550 ہیکٹروسیع جنگل میں تبدیل کردیا ہے۔یہ کارنامہ یادیو پاینگ نے انجام دیا ہے جنہوں نے 1979 میں 16 برس کی عمر سے دریائے برہم پترا کے سب سے بڑے جزیرے ماجولی کو دیکھا جہاں درخت نہیں تھے اورکئی سانپ گرمی سے مرگئے تھے۔ یہ جزیرہ دھیرے دھیرے گھل کر ختم ہورہا تھا۔اگرچہ ماجولی جزیرہ اب بھی دریائی پانی سے کٹاؤکے خطرے میں ہے اور گزشتہ 70 برس میں سکڑ کر نصف رہ گیا ہے لیکن یادیو اس تباہی کو روکنےکے لیے تنِ تنہا کھڑے ہیں۔ 1991 سے اب تک یہاں رہنے والے 35 دیہاتی پانی کے بہاؤ سے دریا میں غرق ہوچکے ہیں۔یادیو پاینگ نے مسلسل 40 برس تک دن رات محنت کرکے اسے ایک گھنے جنگل میں بدل دیا ہے اور اب یہاں 100 ہاتھی ہر سال آتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی گینڈے، بنگال ٹائیگر اور دیگر ان گنت جانور اسے اپنا گھر بناچکے ہیں۔ ان جنگلات میں طرح طرح کے خوبصورت پرندے بھی موجود ہیں جو جنگل کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔