اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے اور عیدالاضحیٰ 22 اگست بدھ کے روز ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذی الحج کاچاند نظر آگیا جس کے بعد ان ممالک میں عیدالاضحیٰ 21 اگست منگل کو منائی جائی گی