اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز؛ نوازشریف احتساب عدالت میں پیش

سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملزاور فلیگ شپ انویسٹمنٹ میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملزاورفلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسزمیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے تفتیشی افسر محبوب عالم اور سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا کو پرسوں طلب کرلیا۔ عدالت نے نوازشریف کو پرسوں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کواڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی حصارکے ساتھ بکتربند گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا، اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جب کہ نواز شریف کے روٹ پر 200 سے زائد سیکورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔