اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پمز اسپتال میں مریضوں کیلیے5ہزار روپے تک دوائیں منظور

پمزاسپتال اسلام آباد نے ایمرجنسی میں آنیوالے تمام مریضوں کو5 ہزارروپے تک کی دوائیں دینے کی اجازت دیدی۔پمزاسپتال اسلام آباد کے سربراہ ڈاکٹر امجد نے لوکل پرچیزکے تحت دوائوں کی فراہمی کادائرہ کاربڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایمرجنسی میں آنیوالے تمام مریضوں کو5 ہزارروپے تک کی دوائیں دینے کی اجازت دیدی جبکہ انڈوراورمستحق مریضوں کیلیے اسپتال کے ڈپٹی ایگزیکٹوڈائریکٹرکو10ہزاراورجوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو 20 ہزار روپے تک کی دوائیں فراہم کرنے کی اجازت ہوگی،اس سے اوپر مزید ضرورت پڑنے پرہسپتال کے سربراہ خود منظوری دینگے۔اسپتال میں دوائوں کی خریداری و تقسیم کو شفاف بنانے کیلیے تمام میڈیکل اسٹورزمیں کیمرے نصب کرنے کیساتھ ساتھ ریکارڈکمپیوٹرائزڈکرتے ہوئے سینٹر لائزڈ مانیٹرنگ سسٹم رائج کرنیکا فیصلہ کیاگیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ پمزمیں اسوقت دوائوں کیلیے مختص بجٹ کا2 فیصد سے کم لوکل پرچیزکیلیے خرچ کیاجاسکتاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹرامجد نیدوائوںکی خریداری کیلیے ماہر پروفیسر پرمشتمل کمیٹی بنائی ہے جویہ فیصلہ کرتی ہے کہ کون سی دواخریدنی ہے۔