اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پاک فوج کا ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگانے کا اعلان

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ موجودہ شجرکاری مہم میں پاک فوج کی جانب سے ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے اور شجر کاری مہم کا آغاز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ آج پودا لگا کر کریں گے اور اس کے بعد صرف آج کے روز 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ شجر کاری مہم کو سرسبز پاکستان کا نام دیا گیا ہے اور اس شجرکاری مہم میں مجموعی طور پر ایک کروڑ پود ے لگائے جائیں گے۔