اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جشنِ آزادی پر گوگل کا ڈوڈل بھی پاکستانی پرچم میں رنگ گیا

پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا۔پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر پورے ملک میں جشن، ہر چہرے پر خوشی اور فضا میں ملی نغموں کی گونج ہے وہیں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا ہے۔گوگل کے ڈوڈل پر سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آرہا ہے، اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔