اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی منایا جارہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی جبر و قید کی زنجیروں میں جکڑے کشمیری پاکستان کا یوم آزادی منارہے ہیں۔ہر سال کی طرح اس بار بھی کشمیریوں نے تمام تر مشکلات اور پابندیوں کے باوجود غلامی کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے پاکستان کا جشن آزادی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیری نوجوانوں نے وادی میں جگہ جگہ سبز پرچم لہرانے اور پرچم کشائی کی تقریبات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کئی مقامات پر بچوں کی پریڈ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جس کے دوران پاکستانی پرچم کو سلامی دی جائے گی۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں کشمیری بچے اور نوجوان پریڈ اور سلامی کی تقریب کی ریہرسل کررہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے پاکستانی قوم اور حکومت کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیرکےحل کیلیے ناگزیر ہے، کشمیری قوم سیاسی اور سفارتی حمایت کرنے پر پاکستان کی شکر گزار ہے اور اس کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعاگو ہے، امید کرتے ہیں کہ عمران خان کی آنے والی حکومت عدل و انصاف اور مدینہ جیسی سہولیات فراہم کرے گی۔ادھر بھارتی حکومت نے 15 اگست کو اپنے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں سخت سیکورٹی انتظامات کرتے ہوئے وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔ بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور جگہ جگہ کشمیریوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جارہی ہے اور عزت نفس کو مجروح کیا جارہا ہے۔پلوامہ کے علاقے کاکاپورا میں بھارتی فوج نے تلاشی آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ کشمیریوں نے بھارتی فوجی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تو قابض فوج نے ان پر فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔کشمیر مسلم اکثریتی ریاست ہے اور 1947ء میں تقسیم برصغیر کے وقت کشمیریوں نے حق خود ارادیت کے تحت پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بھارت نے کشمیر میں فوج داخل کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو ان کی مرضی اور حق خود ارادیت دینے کے لیے استصواب رائے کرانے کی کئی قراردادیں منظور کی ہیں تاہم آج تک ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ کشمیری ہرسال یوم آزادی پاکستان مناتے ہیں جبکہ بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ مناتے ہیں۔