اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

پاکستان کے قومی پرچم کے مقدس سبز رنگ کی مناسبت سے پاک فوج پاکستان کو سر سبز بنانے میں پیش پیش ہے، سٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے آرمی چیف کی ہدایت پرشجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ہر سو جشن آزادی کے رنگ نظر آ رہے ہیں، بچے ہوں یا بڑے ، پاکستان کے رنگ میں رنگ گئے، پاک فوج کے سنگ اہل وطن نے پاک سرزمین کو سر سبز و شاداب بنانے کا عزم کر لیا۔ پاک فوج کی شجر کاری مہم میں سٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے بھی اپنا حصہ ڈالا اور پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سب نے عہد کیا کہ قومی پرچم میں سبز رنگ کی طرح پیارے وطن کو بھی سبز رنگ میں رنگ دیں گے۔رنگا رنگ تقریب میں بچوں نے بھی پودے لگائے اور ملی نغموں سے سب کا لہو گرمایا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ یوم ٓازادی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، اس دن عزم کرتے ہیں وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔