اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

صدر مملکت نے فوجی افسران و جوانوں کو مختلف اعزازات سے نوازا

صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو مختلف عسکری اعزازات سے نوازا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں صدرمملکت ممنون حسین نے تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو مختلف فوجی اعزازات سے نوازا۔تقریب میں 2 افسران کو ستارہ بسالت ، 59 کو تمغہ بسالت اور 34 افسران کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا۔ 17 افسران کو ہلال امتیاز ملٹری ، 77کو ستارہ امتیاز ملٹری دیا گیا اور 106 افسران اور جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری دیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ہلال امتیاز ملٹری، کرنل سہیل عابد شہید اور صوبیدار شوکت خان شہید کو ستارہ بسالت جب کہ نائب صوبیدار اظہر علی شہید، عاقل محمد شہید، ہمایوں شاہ شہید اور فیصل محمود شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔