اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تحریک انصاف کے اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ مجموعی طور پر 330 ووٹ کاسٹ کئے گئے جن میں سے اسد قیصر نے 176ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے نامزد کردہ خورشید شاہ نے 146 ووٹ لئے جبکہ 8 ووٹ مسترد ہوئے۔عمران خان بنی گالا سے کاررواں کی صورت میں قومی اسمبلی پہنچے تو میڈیا نے گھیر لیا، میڈیا کی جانب سے پنجاب کی وزارت عظمیٰ کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کا نام جلد فائنل کرنے کے اعلان کر دیا جائے گا۔ اسکوربورڈ کی صورتحال پر صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا پچ اچھی ہے، ٹاس بھی جیت لیا ہے۔قومی اسمبلی میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب عمران خان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے لگے تو ان کے پاس اسمبلی کارڈ نہ تھا جس پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ نے اعتراض کر دیا تاہم اسپیکر کی مداخلت پر عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت مل گئی۔خیال رہے اسد قیصر 15 نومبر 1969 کو پختونخوا کے ضلع صوابی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہایئر سکینڈری سکول صوابی سے حاصل کی اور اسکے بعد یونیورسٹی آف پشاور سے گریجو ایشن کی۔اسد قیصر نے 1996 میں پاکستان تحریک انصاف جوائن کی اور اپنا سیاسی کیرئر بطور ایک ورکر کے شروع کیا اور پھر ضلع صوابی کے صدر کے عہدے تک پہنچے، 2008 میں انکو پختونخوا میں تحریک انصاف کا صوبائی صدر بھی بنایا گیا اور وہ عہدہ اسد قیصر نے 2011 تک برقرار رکھا۔مارچ 2013 میں اسد قیصر نے پارٹی الیکشن جیتا اور عام انتخابات میں این اے 13 اور پی کے 35 کی نشستوں پر صوابی سے حصہ لیا ، جسکے نتیجے میں انہوں نے دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی، لیکن اسد قیصر نے صوبائی نشست کو برقرار رکھا، اسکے بعد ان کو پختونخوا اسمبلی کی جانب سے سپیکر منتخب کیا گیا جو عہدہ اب تک برقرار ہے۔ الیکشن 2018 میں اسد قیصر نے این اے 18 صوابی اور پی کی 44 سے سے کامیابی حاصل کی۔