اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

رمیز راجہ نے احسان مانی کو بطور چیئرمین پی سی بی موزوں انتخاب قرار دے دیا

رمیز راجہ نے احسان مانی کو بطور چیئرمین پی سی بی موزوں انتخاب قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو پیش نظر رکھتے ہوئے بورڈ کے نئے سربراہ اپنی ذات سے بالا تر ہوکر کام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان ریجنل کرکٹ کے زبردست حامی ہیں،یہ تصور پی ایس ایل میں کامیاب رہا، کئی سابق کرکٹرز بھی اس کی حمایت کرتے ہیں، اب یہ احسان مانی پر ہے کہ وہ اس معاملے میں کس نوعیت کے اقدامات اٹھاتے ہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں بنی گالا میں ملاقات کے دوران عمران خان نے اپنی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس سلسلے میں کرکٹ کے پس منظر نے کیا کردار ادا کیا،ان کا وزیر اعظم منتخب ہونا صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی کرکٹ برادری کیلیے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔