اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ننکانہ صاحب: سرسبزپاکستان مہم میں محکمہ لائیوسٹاک پیش پیش

ننکانہ صاحب(ملک عثمان سندرانہ)محکمہ لائیو سٹاک ننکانہ صاحب کی جانب سے ضلع بھرمیں سرسبز پاکستان کے حوالے سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ننکانہ صاحب ڈاکٹر حید رعلی خان نے اپنے دفترکےسبزہ زارمیں موجودخالی جگہوں پر پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا،اس موقع پرڈائریکٹر لائیو سٹاک لاہور ڈویژن ڈاکٹر اشرف،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ننکانہ ڈاکٹر خالد محموداور ویٹرنری آفیسر واربرٹن ڈاکٹر خورشید عالم سمیت وٹرنری ڈاکٹرزاوردیگرسٹاف ممبران بھی موجودتھے،ڈاکٹر حید علی خان نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ننکانہ صاحب ، واربرٹن، شاہ کوٹ ،سانگلہ سمیت ضلع بھرکے دیگر شہروں میں آج 2ہزار سے زائد پودے لگا کرشجرکاری مہم کاآغازکردیاگیاہے،ضلع بھرکے ویٹرنری ہسپتالوں میں پودے لگائے جائیں گے، انہو ں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام لائیو سٹاک ممبران اس شجر کاری مہم میں بھر پور طریقے سے حصہ لے کر پاکستان کو سر سبزو شاداب پاکستان بنانےمیں اپنااپنا کردار ادا کریں اورپودے لگانے کے بعد ان کی مناسب دیکھ بھال کو بھی یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں، انہوں نے سٹاف کے ارکان سے کہا کہ وہ لگائے گئے پودوں کی حفاظت کویقینی بنائیں اور ان کی نشو و نما کاخصوصی خیال رکھیں، ویٹرنری آفیسر واربرٹن ڈاکٹر خورشید عالم نے کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ تعداد میں مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے،انہوں نے یہ بات محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ ننکانہ کے زیراہتمام شجرکاری مہم کے سلسلے میں دفتر ہذا میں خالی جگہوں پر پودے لگانے کے موقع پر کہی،صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر لائیو سٹاک لاہور ڈویژن ڈاکٹر اشرف نے کہاکہ مختلف سرکاری دفاتر اور دیگر خالی جگہوں پر شجرکاری مہم کے تحت مختلف اقسام کے بڑی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے جس سے ماحول اور آب و ہوا میں بہتری کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ اس شجرکاری مہم میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے اور ایک قومی فریضہ سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔