اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بانی پاکستان کی آج برسی ۔عقیدت و احترام سےتقاریب

کراچی(نیوزالرٹ)بابائے قوم و بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 70 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے،قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں ہوئی،قائد اعظم شعبہ کے اعتبار سے نامور وکیل اور سیاستدان تھے،انہوں نے 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلمانوں کےلئے ایک الگ وطن کے حصول کی جدوجہد شروع کردی،یہ قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت اور کاوشوں کا ہی نتیجہ ہےکہ برصغیر کےمسلمانوں نے14 اگست 1947ءکوآزاد اسلامی مملکت ریاست حاصل کی اور پاکستان وجود میں آیا،قائداعظم ایک ایسے عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے حصول کےلئے صرف کر دی،ان کی پالیسی دیانتداری و ایمانداری تھی اور سیاسی جدوجہد ملک کے سیاستدانوں کےلئے ایک مثال ہے، قائداعظم قیامِ پاکستان کے بعد اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے،آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم کو بھر پور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے، بانی پاکستانی کی برسی پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی،بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کےلئےقرآن خوانی ہوگی، قائد اعظم کے مزار پرسیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں جائیں گی،وہ قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948ءمیں انتقال کر گئےتھے، یہ دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا،بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔