اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ ۔ عملدرآمد شروع۔

مانچسٹر (عارف پندھیر) وزیراعظم پاکستان عمران خان پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ پورا کرنے کے اقدامات میں تیزی لے آئے۔برطانیہ سے معروف پراپرٹی ڈیلر کو پاکستان بلا کر مشاورت کی اور ہاؤسنگ ٹاسک فورس کیلئے معاؤنِ خصوصی مقرر کیا۔مانچسٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے مایہ ناز پراپرٹی ڈیلر انیل مسرت کا کہنا تھا کہ بلا معاوضہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے برطانیہ سے ماہر افراد کو پاکستان لیکر جائیں گے تاکہ وہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر میں اپنی پیشہ ورانہ اور ماہرانہ رائے دے سکیں ۔ دوران پریس کانفرنس اُنکا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی معاونت کریں گے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ خود پاکستان میں پراپرٹی کے کاروبار میں سرمایہ کاری نہیں کریں گےان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دس ہزار نئے سرمایہ کار لائے جائیں گے جس سے تقریباً چھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گااور وزیراعظم عمران خان نئے سرمایہ کاروں کی معاونت کے لیے ایک ایجنسی کا بھی اعلان کرینگے۔پریس کانفرنس کے موقع پر نبیل مسرت کیساتھ رانا عبدالستار اور بیرسٹر عامر الیاس بھی موجود تھے۔