اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لوٹی گئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے پیش رفت

سپریم کورٹ نے لوٹی گئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی جبکہ بیرون ملک 2700 جائیدادوں کے مالک پاکستانیوں سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ حکومتی ادارے اسمگلنگ کیوں نہیں روک پا رہے؟، اسمگلنگ سے معیشت کو نقصان ہو رہا ہے، لاھور کی نیلا گنبد مارکیٹ اور کارخانو مارکیٹ پشاور اسمگلنگ کے مال سے بھری پڑی ہے۔اٹارنی جنرل انور منصور خان نے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حوالہ اور ہنڈی کو روکنے کے لئے قانون سازی کررہے ہیں، اسمگلنگ روکنے کے لئے بھی قوانین بنا رہے ہیں، برطانیہ کے ساتھ ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ ہوا ہے اور وہاں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا جس نے 250 ملین ڈالر براستہ دبئی برطانیہ منتقل کیے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ اب تک 250 ملین پاؤنڈز سے زائد کی جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے، برطانیہ پاکستانیوں کی جائیدادوں سےمتعلق سراغ لگانے میں مدد کر رہا ہے، حوالہ میں ملوث 44 افراد کو پنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے 119 ملین روپے کی رقم برآمد ہوئی، مزید کئی افراد کی گرفتاری کے لئے کام کررہے ہیں، پشاور سے غیر قانونی 119 ملین روپے قبضے میں لئے گئے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اصل کام لوٹی رقم واپس لانا ہے، کیا ایک ڈالر بھی ملک میں واپس آیا ہے؟۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے بتایا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، انشاء اللہ فرق نظر آئے گا، دبئی میں 550 افراد بڑی جائیدادوں کے مالک ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جائیگی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کی فہرست دیں جو پاکستان کا پیسا باہر لے گئے، 15 سے 20 بڑے افراد کے نام عدالت کو فراہم کریں، عاشورہ کے بعد سب کو طلب کریں گے، پاکستانیوں کی ایک ہزار ارب سے زائد کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں، کیا عدالت ان پاکستانیوں کو طلب نہیں کر سکتی؟، عدالت پر کسی کو اعتراض ہے تو حکومت کام کرکے آگاہ کرے۔ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی 2700 جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے، جائیداد کے مالکان کو پہلے طلب کرکے ملکیت کا پوچھیں گے، عدالت ایک ماہ کا وقت دے پیش رفت رپورٹ دینگے۔ سپریم کورٹ نے لوٹی گئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے قانون سازی اور اس پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ہر دو ہفتے بعد پیش رفت رپورٹ سے آگاہ کیا جائے۔ کیس کی سماعت 15 روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔