اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہوگئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک روانہ ہوگئے ہیں، ان کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ اہم رہنماؤں اور شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں، خطے کی صورت حال اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو نیو یارک ہی میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بھی ملاقات کرنا تھی تاہم بھارت مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کا بہانہ بنا کر ملاقات طے کرکے مُکر گیا۔