کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تنزانیہ میں کشتی حادثہ 300افرادڈوب گئے

مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 136 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 102 افراد کو بچالیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ وکٹوریہ جھیل میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 136 افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 102 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، کشتی میں 300 افراد سوار تھے لاپتا افراد کے زندہ بچنے کے امکانات تقریباً معدوم ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ تنزانیہ ، یوگینڈا اور کینیا کے اطراف واقع اس جھیل میں حادثات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور اس کی زیادہ تر وجہ گنچائش سے زائد افراد کا کشتی میں سوار ہونا اور کشتیوں کی خستہ حالی ہے۔