اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شیخ رشید نے تبدیلی کا آغاز کر دیا، 23 ہزار نوکریوں کا اعلان

لاہور (نبیل رشید) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تبدیلی کا آغاز کر دیا، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی ٹرین یکم اکتوبر کو فیصل آباد ایکسپریس کے نام سے لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلے گی، دوسری ٹرین موئن جو دڑو ایکسپریس 16 اکتوبر سے چلائی جائے گی جو لاڑکانہ، سیہون شریف اور جامشورو تک چلے گی، جبکہ تیسری ٹرین روہی ایکسپریس 16 اکتوبر سے پنوں عاقل، گھوٹکی اور صادق آباد کے درمیان چلے گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے 7 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ریزرویشن کے اوقات 4 گھنٹے بڑھا کر رات 12 بجے تک کر دیئے گئے ہیں اور 30 دسمبر تک ریلوے کی ریزرویشن کے اوقات 24 گھنٹے کر دیئےجائیں گے۔’ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہماری افرادی قوت بہت کمزور پڑ چکی ہے اور ریلوے میں ایمرجنسی کے حالات ہیں، ایسے حالات میں ہم نے 23 ہزار افراد کو ملازمت پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں سے 10 ہزار نوکریوں کی سمری ہم نے وزیر اعظم عمران خان کو بھیجی ہے۔’ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ‘وزیر اعظم سے ریلوے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے، ریلوے پر 25 ارب روپے کا قرض ہے جبکہ اس وقت ریلوے کا خسارہ 38 ارب روپے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی میں چند قیمتی پلاٹ بیچ رہے ہیں اس سے ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد ملے گی، کراچی ریلوے کی معیشت کی شہ رگ ہے اس لیے لاہور ہیڈ کوارٹرز سے ریلوے کا بڑا حصہ کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ریلوے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کمیٹی قائم کی ہے جس کا اجلاس ہر جمعرات کو ہوگا، جبکہ ریلوے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا خیر مقدم کریں گے۔