اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارتی آرمی چیف غیر سنجیدہ بیان بازی سے گریز کریں،وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو سیاسی آلہ کار کے طور پر بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو دی گئی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان مخالف بیان کسی طور مناسب نہیں ، بھارتی آرمی چیف کو سمجھنا چاہیے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ نہیں اور انہیں سیاسی آلہ کار کے طور پر بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں اوراس تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہوسکتی، دونوں ممالک میں مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان امن کروڑوں عوام کے مفاد میں ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے امن کے لیے پہلے ہاتھ آگے بڑھایا اور ہم اب بھی امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گےجب کہ دنیا دیکھ رہی ہے کون امن اور کون جنگ چاہتاہے۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو گیڈر بھبکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے اور اب پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔