اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اوگرا نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کر دی

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) اوگرا نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبرکے لیے اوگرا کا ورکنگ پیپر اگلے ہفتے تیار ہوگا جب کہ قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی سمری 30 ستمبر تک بھجوائی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جب کہ اوگرا نے سمری وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔