اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سیالکوٹ: ڈسکہ رہائشی نوجوان سعودی عرب میں جاں بحق

سیالکوٹ(ظہیرالدین بابر)ڈسکہ کا نوجوان سعودیہ میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، ڈسکہ کے نواحی گاؤں بھروکے کلاں کا رہائشی محمد عرفان عرف کٹو بھائی جو کہ سعودی عرب میں الیکٹریشن کا کام کر کے اپنے گھر والوں کا پیٹ پال رہا تھا ،عرفان تیسری منزل پہ اے سی لگا رہا تھا کہ اچانک کرنٹ کا زور دار جھٹکا لگنے کی وجہ سے تیسری منزل سے نیچے زمین پر آ گرا جسے ہسپتال پہنچایا گیاجہاں5 دن تک زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا،موت کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اور ارد گرد کے لوگ بھی گھر میں جمع ہوگئے اس موقع پر رقت آمیز مناظر تھے اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔