اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حکومت کی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بجلی مہنگی کرنے کی بھی تیاری

حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بجلی مہنگی کرنے کی بھی تیاری کرلی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو روپے اضافہ سمیت پانچ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔اجلاس میں برآمدی صنعت کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے اور درآمدی ایل این جی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا جب کہ بجلی مہنگی کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143 فیصد تک اضافہ کرچکی ہے جب کہ منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم بھی گرایا جاچکا ہے۔