اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

دنیا کا سب سے پہلا بڑا طیارہ ریٹائرمنٹ کے بعد میوزیم میں رکھ دیا گیا

دنیا کے سب سے پہلے بوئنگ 777 طیارے کو 24 سال پورے ہونے پر ایری زونا کے میوزیم میں رکھ دیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق مسافر بردار طیارہ بوئنگ 777 اپنی فضائی زندگی کے 24 سال کامیابی سے پورے کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگیا ہے۔ یہ طیارہ بوئنگ 777 کا اولین ماڈل تھا۔ یہ دو جیٹ انجن والا اس وقت دنیا کا سب بڑا جہاز تھا جس میں 314 سے 396 مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے۔طیارے کو کیتھے پیسیفک سے معاہدے کے بعد امریکی ریاست ایری زونا کے ’پیما ایئر اینڈ اسپیس میوزیم‘ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں یہ منفرد طیارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہے گا۔ بوئنگ 777 مسافر بردار طیاروں میں سے 1994ء میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ماڈل تھا۔اس طیارے نے 24 برس میں 20 ہزار 5 سو 19 پروازیں بھریں اور 49 ہزار 6 سو 87 گھنٹے فضاء میں گزارے۔ فضائی عمر پوری ہونے کے بعد مئی 2018ء میں اسے ریٹائرڈ کر دیا گیا تھا تاہم یہ اب بھی مضبوط اور مکمل طور پر ٹھیک طرح کام کر رہا ہے۔ایریزونا کے میوزیم ’ پیما ایئر اینڈ اسپیس‘ میں اس وقت میعاد پوری کرنے والے 300 کے قریب طیارے موجود ہیں جن میں نایاب طیارے اور فوجی جہاز بھی شامل ہیں۔ یہ میوزیم 26 سو ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔ایریزونا کے اس میوزیم کا انتظام امریکی فوج اور مقامی انتظامیہ کے ہاتھ میں ہے۔ میوزیم دیکھنے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک خصوصی بس بک کرائی جاتی ہے جو ریل گاڑی کی طرح مختلف کھلے ڈبوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ بس میں لوگوں کو ایک گھنٹے تک میوزیم کا دورہ کرایا جاتا ہے۔