اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ریاض:سفارت خانہ پاکستان میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب

ریاض(خالدنوازچیمہ)سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب میں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں سفارت خانوں میں تعینات ملٹری اتاشیوں اور سفیروں نے شرکت کی جبکہ سعودی رائل آرمی کے میجر جنرل عبدالرحمن نے خصوصی طور پر شرکت کی اور یوم دفاع پاکستان کا کیک بھی کاٹا،سفارت خانہ پاکستان کے چانسری ہال میں منعقدہ یوم دفاع کی تقریب میں امریکہ، برطانیہ،جاپان،چین ،کوریا،فرانس اور روس سمیت دیگر ممالک کے علاوہ مسلم ممالک کے ائیر نیول اور ملٹری اتاشی سمیت دنیا بھر کے سفیروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اس موقعہ پر مہمانوں نے افواج پاکستان کی کارکردگی کو سراہا اور پاکستانی آرمی کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر داد تحسین پیش کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر شاہد منظور کا کہنا تھا یوم دفاع پاکستان ہماری قومی اور عسکری تاریخ کا ایسا روشن باب ہے کہ جس میں ہماری عوام اور فوج نےملکر ملکی دفاع کو یقینی بنایا اور آج ہم اپنے ان شہیدوں کی قربانی کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا خون دیکر ملکی سلامتی کو یقینی بنایا اور آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار احسن انداز میں نبھا رہےہیں،سفیر پاکستان ایڈمرل ریٹائرڈ خان ھشام بن صدیق نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ ملکی دفاع کو یقینی بنانے کے علاوہ خطے میں دیرپا امن کے لئے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے پاک آرمی دنیابھرمیں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے طور پر جانی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان دنیا کے کئی ممالک کے ساتھ ملکر جنگی مشقوں میں بھی شامل ہوتا ہے اور دنیا بھر سے مختلف ممالک کے آرمی کے جوان پاکستان میں بحریہ، فضائیہ اور بری فوج کی ٹریننگ کرنےکے لئے آتے ہیں ،اقوام متحدہ کی امن فوج میں پاکستان آرمی کا کلیدی کردار رہا ہے جس کو عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے،یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں سفیر پاکستان اور سعودی رائل آرمی کے میجر جنرل عبدالرحمان نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔