اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

838,076FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیراعظم عمران خان کاانقلابی مہم کا آغاز

اسلام آباد(محمدجابر)وزیراعظم عمران خان نےکلین اینڈگرین پاکستان مہم کاآغازکردیا،وزیراعظم نے اسلام آباد کے مقامی کالج میں پودا لگایا اور صفائی میں حصہ لیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان کو درختوں کی ضرورت ہے، درجہ حرارت بڑھنےسے دریاؤں میں زیادہ پانی آئے گا، سیلاب آئیں گے، گلوبل وارمنگ سے متاثر ملکوں میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، درخت بڑھنے سے زیر زمین پانی کی سطح اوپر آئے گی، انہوں نے کہا شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کا آغازکیاتولگتاتھا ناممکن ہے، چندہ اکٹھا کرنے کیلئے خیبر سے کراچی تک سکولوں میں گیا، سکول کے دوروں کے دوران بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،عمران خان نے کہا کہ سکول کے بچوں نے کینسر سپتال کیلئے کامیاب مہم چلائی، عوام کوآگاہ کیاگیا کہ پاکستان میں کینسر ہسپتال نہیں ہے، انہوں نے کہا آلودگی سے انسان کی عمر میں اوسطاً 11 سال کم ہوتے ہیں، یورپ میں آلودگی کم ہے، دریا صاف ہیں، یہاں لوگ دریاؤں میں آلودگی پھیلاتے ہیں، لاہور میں خطرناک حد تک فضائی آلودگی پھیل چکی ہے، وزیراعظم نے مزید کہا کہ 5 سال کے دوران پاکستان میں 10 ارب درخت لگائیں گے، 11 ارب درختوں سے پاکستان میں بارش کا سسٹم تبدیل ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا صفائی مہم کے ذریعے کچی آبادیاں بھی صاف کرنی ہیں، ہر شہر، گاؤں میں لینڈ فل سائٹ بنائی جائیں گی، 5 سال میں پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا۔