اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

انجینئرنگ کیپ پہننے والوں کے چالان کرنے کا حکم

لاہور (نبیل رشید) عدالت نے انجینئرنگ کیپ پہننے والوں کے بھی چالان کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے موٹرسائیکل سوا روں کیلئےشہر بھر میں ہیلمٹ کی پابندی کااطلاق یقینی بنانےکاحکم بھی دیا ہے۔عدالت نے ٹریفک پولیس سے ہیلمٹ کیخلاف ورزی کرنے والوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔ شہری ہیلمٹ کی بجائے انجینئر نگ کیپ استعمال رہے ہیں،درخواستگزار ٹریفک قوانین کے تحت باقاعدہ ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی عائد کی جائے، استدعا ماہر قانون اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مال روڈ کو ماڈل سڑک بنانے کے لئے بھی اقدامات سست روی کا شکار ہیں۔عدالت نے کام کی سست روی پر سخت اظہاربرہمی کیا اور وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب کو کل طلب کر لیا۔ عدالت نے سی ٹی او لیاقت ملک، ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو بھی کل پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے ،چیف ایگزیکٹوآفیسرکارپوریشن کو بھی کل عدالت میں طلب کر لیا ہے۔کیس کی سماعت کے دوران سی ای او سیف سٹی اکبرناصربھی لاہورہائیکورٹ پیش ہوئے۔انہوں نے عدالت کو ای چالاننگ کے حوالےسے اقدامات سےآگاہ کیا ، اکبر ناصر نے عدالت کو بتایا کہ باربارٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی سمری بھجوائی ہے۔ عدالت نے لائسنس منسوخی کی بہترپالیسی نہ بنانے پر برہمی کا اظہار بھی کیا ۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ اہم ہے مگرمتعلقہ ادارے بہترکارکردگی نہیں دکھارہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کتنے افراد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔  عدالت نے پاکستان پوسٹ آفس کی بحالی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بتایا جائے کہ پاکستان پوسٹ آفس کی بحالی کےلیے کیا اقدامات کئے گئے اور اس کی بحالی پر کیا اخراجات ہوئے۔