اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عمران خان اُسے مشیر بنانا چاہتے تھے جس پربرطانیہ کے تمام جوے خانوں میں داخلے پر پابندی ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بھی ریفرنس نیب میں ہے اس لیے انہیں چیئر مین نیب سے نہیں ملنا چاہیے تھا‘وزیراعظم عمران خان ایک ایسے شخص کو مشیر بنانا چاہتے تھے جس کی برطانیہ کے تمام جوے خانوں میں داخلے پر پابندی ہے ،جوے خانے والوں کے اصول نیازی صاحب کے اصولوں سے بہتر ہے۔ ہفتہ کو نجی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان ایک ایسے شخص کو مشیر بنانا چاہتے تھے جس کی برطانیہ کے تمام جوے خانوں میں داخلے پر پابندی ہے ،جوے خانے والوں کے اصول نیازی صاحب کے اصولوں سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے دائیں بائیں دیکھیں قبضہ مافیا آپ کے ساتھ ہیں ،نیازی صاحب نیب کا آلہ کار بنے ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس مولا جٹ کی فلم لگتی ہے۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بھی ریفرنس نیب میں ہے اس لیے انہیں چیئر مین نیب سے نہیں ملنا چاہیے تھا۔