اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرات: تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ میں نوجوان نے اپنی خالہ زاد بہن کو ذبح کرکے خودکشی کرلی

گجرات(اعجاز شاکر سے) گاؤں بھنگرانوالہ میں قتل و خودکشی کی لرزہ خیز واردات نوجوان نے خالہ زاد بہن کو ذبح کرنے کے بعد اپنے گلے پر بھی چھری پھیر لیگاؤں بھنگرانوالہ میں نوجوان محمد یاسین اپنی خالہ زاد زین بی بی کے گھر آیا اور اسے ایک کمرے میں لے جا کر دروازہ بند کر لیا تھوڑی دیر بعد کمرے سے چیخ و پکار سن کر گھر والوں نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر دروازہ نہ کھلنے پر لوگوں نے کمرے کی دیوار توڑی تو دیکھا کہ زین بی بی اور یاسین کی خون میں لت پت نعشیں پڑی ہیں مقتولہ زین بی بی ایک بچی کی ماں تھی جبکہ اس کا شوہر بسلسلہ روزگار سعودی عرب مقیم ہے محمد یاسین مقتولہ زین بی بی کی چھوٹی بہن کامنگیتر تھا پولیس ذرائع کے مطابق یاسین کو خالہ زاد زین بی بی کے کردار پر شبہ تھا پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے مقدمہ درج کر کے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں۔