اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ، 11 ہلاک

پیٹزبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے شہر پٹزبرگ کی یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ امریکی صدر نے سانحے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نو بج کر پینتالیس منٹ پر پیش آیا، اس وقت عبادت گاہ میں تین اجتماعات جاری تھے جن میں سو سے زیادہ افراد شریک تھے،ملزم رابرٹ بوئرز نے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے،فائرنگ کے وقت ملزم نے نعرے بھی لگائے، پولیس کمانڈر جیسن کے مطابق واقعہ میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ ملزم نے زخمی حالت میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔