اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرکافون اٹینڈ نہ کرنے کی سزا

اسلام آباد(محمدجابر)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد جان محمدکوعہدے سے ہٹا دیا گیا،ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کوعہدے سے ہٹا کر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے، جان محمد پی ایس پی (پولیس سروس آف پاکستان)کے گریڈ 20 کے افسر ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ جان محمد کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا فون نہ اٹینڈ کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی کا تنازعہ اپنے فارم ہاوٴس کے قریب خیمہ بستی میں مقیم کچھ ناپسندیدہ عناصر سے چل رہا تھا،چندروز قبل اعظم خان سواتی کے گارڈز اوران کے درمیان جھگڑا بھی ہواتھا، وفاقی وزیر کا ناپسندیدہ عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے آئی جی اسلام آباد پر شدید دباوٴ تھا، جس کی وجہ سے جان محمد نے اعظم سواتی کا فون اٹینڈ کرنا ہی چھوڑ دیا تھا،فون اٹینڈ نہ کرنے پر اعظم خان سواتی نے وزیر اعظم عمران خان کو آئی جی کے روئیے کے خلاف شکایت کی اور نتیجتاً انہیں اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا، وفاقی وزیر کے ہی دباوٴ پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہفتہ وار تعطیل کے روز جان محمد کو آئی جی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،واضح رہے کہ اس سے قبل آئی جی پنجاب طاہر خان کو بھی حکومت کے احکام نہ ماننے پر عہدے سے ہٹادیا گیا ہے جب کہ ڈی پی او پاک پتن کا بھی خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کی شکایت پر راتوں رات تبادلہ کردیا گیا تھا،دوسری جانب ” فیک نیوز بسٹر “ پر جاری پیغام میں کہا گیا تھا کہ ”جعلی خبر نشر کرنا غیر قانونی ،غیر اخلاقی اور قوم کیلئے نقصان دہ ہے ، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم جعلی خبروں اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی حوصلہ شکنی کریں ، اور جعلی خبروں کو مسترد کریں ۔“