اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کویت:کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے تقریب

کویت(محمدعرفان شفیق)سفارتخانہ اسلامی جموریہ پاکستان کویت میں کشمیریوں کےساتھ یکجہتی کےاظہار کے لیے تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانیوں اور کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جسکی سعادت حافظ عامر نے حاصل کی،جس کے بعد سفیر پاکستان غلام دستگیر نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا، سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کشمیریوں کا درینہ مطالبہ ہے اور پاکستان ہر فورم پر اس مسئلے کو اٹھاتا رہے گا، کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیریوں کے رائے کے مطابق حل ہونا چاہیے اور کشمیر کی آزادی تک حق خودارادیت کی جنگ جاری رہے گی، اس موقع پر کشمیریوں پر بھارتی تسلط اور ظلم و ستم کی داستانوں کی روداد ڈاکومنٹری کی شکل میں دکھائی گئی، سفیر پاکستان نے حاضرین کے آمد کا شکریہ ادا کیا، تقریب کے اختتام پر حافظ محمد شبیر نے ملک کویت و پاکستان کی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔