اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان کےہاتھوں انقلابی منصوبے کا افتتاح

اسلام آباد(محمدجابر)وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم آفس میں قائم کیے جانے والے ‘‘پاکستان سٹیزن پورٹل’’ کا باقاعدہ افتتاح کردیا،پاکستان سٹیزن پورٹل کی بدولت پاکستانی عوام براہ راست اپنی شکایات و تجویز وزیر اعظم آفس کو بھجواسکے گی، متعلقہ محکموں سے عوامی شکایات کا ازالہ کرانے اور قابل عمل تجاویز پر غور کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم آفس سے کی جائے گی، پاکستان سٹیزن پورٹل کی بدولت لوگ اپنے موبائل فونز میں مخصوص اپلیکیشن کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز پہنچا سکیں گے ، پاکستان سٹیزن پورٹل کے قیام کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کارلایا جا رہا ہے،بعض حلقوں میں عوامی شکایات کے سلسلے میں اس وقت گردش کرنے والا وزیر اعظم آفس کا ٹیلیفون نمبر غیر متعلقہ ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ایک انقلابی منصوبہ ہے ،اگر کسی کو کسی بھی حکومتی ادارے کیخلاف شکایات ہیں تو وہ ای میل ،ٹول فری نمبر ،خط کے ذریعے بھی درج کراسکتے ہیں،جس پر فوری ردعمل دیا جائے گا اور شکایت کا ازالہ کیا جائیگا۔