اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,725FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے زیراہتمام بارسلونا میں یوم تاسیس کشمیر منایا گیا

بارسلونا (شاہد لطیف گجر) کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے زیراہتمام میوزیم ماریتیم میں یوم تاسیس کشمیر منایا گیا۔جس کے مہمان خصوصی برطانیہ کے لارڈ نذیر احمد تھے۔اس کے علاوہ قونصل جنرل عمران علی چوہدری اور ممبر پارلیمنٹ، سوشلسٹ پارٹی، میرسے پیریا نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے جموں اور کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے خلاف ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر منایا جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب 1947میں بھارت نے اپنی مسلح افواج کو جموں و کشمیر میں7 بھیجا اور کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف انڈین انڈی پینڈنس ایکٹ اور تقسیم کے منصوبے کی مکمل خلاف ورزی کی ۔سیمینار کے شرکا نے بھارتی زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی مذمت کی۔ہسپانوی ممبر پارلیمنٹ میرسے پریا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کشمیر دوست پارلیمینٹیرینز کا گروپ بنا رہے یں ۔جو کشمیر میں مظالم بند کرنے کے لیے کام کرے گا ۔۔کشمیری رہنما لارڈ نذیر احمد نے اپنے خطاب میں ہسپانوی ممبر پارلیمنٹ میرسے پریا اور دوسرے ہسپانوی لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک ڈیلیگیشن لے کر آزاد کشمیر جانا چاہیے تاکہ آپ مزید صورت سے آگہی ہو گی لارڈ نذیر احمد نے ہسپانوی پارلیمنٹ میرسے پریا کے بیان کی تعریف جس میں میرسے پریا نے کشمیر دوست پارلیمینٹیرینز کا گروپ بنانے کی بات کی ۔ جو کشمیر میں مظالم بند کرنے کے لیے کام کرے گا ۔۔۔قونصل جنرل بارسلونا آف پاکستان عمران علی چوہدری نے اپنے خطاب میں ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کو بہت سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں کشمیری کی بیٹیوں ۔ کشمیری نوجوانوں اور خواتین کے انڈین فوج کی سیدھی گولیوں سے مسخ شدہ چہرے بھی دکھائے گئے ہیں ۔ انھوں نے پچھلے چند دنوں 35 سے زیادہ بھارتی فوج کے ہاتھوں مظلوم کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔آخر میں یوم تاسیس کشمیر کے میزبان اور مقامی نوجوان کشمیری رہنما راجہ مختار سونی مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا بھی کیا ۔۔