اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شہدائےکربلا کاچہلم: موبائل سروس بندہوگی یانہیں؟

لاہور(نبیل رشید)شہدائے کربلا کا چہلم آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے، حکومت نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں گزشتہ شب 29 اکتوبر کی رات بارہ بجے سے 30 اکتوبر رات 10 بجے تک موٹرسائیکل پرڈبل سواری کی پابندی ہوگی ،علاوہ ازیں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ملک کے چاروں صوبوں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی، موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے لیکر رات 9 بجے تک معطل کی جائے گی، وزارت داخلہ کے مطابق جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر چاروں صوبائی حکومتوں نے مختلف شہروں میں موبائل سروس کی معطلی کے حوالے سے درخواستیں ارسال کی تھیں جن کی منظوری دیتے ہوئے پی ٹی اے کو چاروں صوبوں میں جلوسوں کے اوقات میں موبائل سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔