اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ملک کے مختلف شہروں میں آج موبائل فون سروس بند رہے گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرنوالہ میں موبائل فون سروس آج معطل رہے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے چار شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرنوالہ میں موبائل فون سروس آج صبح 8 بجے تا مغرب بند رہے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید لکھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، ریاست کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اورہم یہ فرض پورا کریں گے۔ عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جا رہا ہے جب کہ چین کے اہم دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔