اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

معاملے کو مذاکرات سے حل کرلیں گے، شہریارآفریدی

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ معاملے کومذاکرات سے حل کرلیں گے اورمظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریارآفریدی نے کہا کہ اللہ کے محبوب ﷺ اپنی امت کے لیے روئے ہیں، انہوں نے غیروں کوگلے لگایا، اگر گستاخی ثابت نہ ہو تو ہمیں خوش ہونا چاہیے، ہم سب کو ساتھ لے کر جانا چاہتے ہیں، حکومت کی اس معاملے پراپوزیشن سے مکمل ہم آہنگی ہے، وزیراعظم کو بھی مسلسل صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈر، سول، ملٹری، مدارس، خانقاہوں ہرجگہ سے مثبت پیغامات آرہے ہیں، انشاء اللہ جمعہ کا بابرکت دن خیرسے گزرے گا، مظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ہمیں طاقت کا استعمال نہیں کرنا، مظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، معاملے کو مذاکرات سے حل کرلیں گے لیکن جلاؤ گھیراؤ ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا۔